• 100 سے زائد کمسن بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
    Jan 21 2026
    سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 100 سے زائد کم عمر بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والے درندے کو پولیس نے ساتھی سمیت کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ہے، ملزم عمران گزشتہ 5 برسوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا ہے، ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج کیے گئے۔
    Show More Show Less
    6 mins
  • کراچی کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی سے27 افراد جاں بحق، 81 افراد لاپتہ، 1200 دکانیں جل کر خاکستر
    Jan 21 2026
    کراچی کے معروف شاپنگ مال ’گل پلازہ‘ میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث پورا ملک سوگوار ہے، دہائیوں کی بدترین آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 81 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ اس خوفناک آگ کے باعث پلازہ میں موجود 1200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں، جس سے دکانداروں کے اربوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے
    Show More Show Less
    7 mins
  • نصف صدی بعد کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی
    Jan 8 2026
    نصف صدی بعد کراچی (پاکستان) کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی نے شہریوں کی خوبصورت یادوں کو تازہ کر دیا ہے،ایک زمانہ تھا جب یہ دو منزلہ بسیں شہر کی پہچان سمجھی جاتی تھیں، جن میں سفر کرنا خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے لیے کسی تفریح سے کم نہیں ہوتا تھا، اب ایک بار پھر سرخ رنگ کی یہ بسیں شہر کی مصروف شاہراہوں پر نظر آ رہی ہیں تو شہریوں کے چہروں پر خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ صاف دیکھی جا سکتی ہے۔
    Show More Show Less
    4 mins
  • ہاف میراتھون جیتنے والی 9 سالہ کائنات خلیل کے چرچے
    Jan 7 2026
    قومی ہو یا صوبائی، حتیٰ کہ شہر کی سطح کا مقابلہ ہی کیوں نہ ہو، ننھی کائنات خلیل ہاف میراتھون مقابلوں میں کسی کو بھی خود سے آگے بڑھنے نہیں دیتیں، کراچی (پاکستان) سے تعلق رکھنے والی یہ باصلاحیت اور پُرعزم 9 سالہ ایتھلیٹ اپنی غیرمعمولی رفتار اور حوصلے کے باعث ہر دوڑ میں نمایاں نظر آتی ہیں، کم عمری کے باوجود کائنات کا اعتماد اور ٹریک میں ان کا انداز دیکھنے والوں کو بے حد متاثر کرتا ہے۔
    Show More Show Less
    7 mins
  • مہنگائی کے اندھیرے میں امید کی روشنی بننے والا نوجوان حماد تنویر
    Dec 26 2025
    ایک نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت معاشرے کے پسے ہوئے اور نظر انداز طبقات کے لیے امید کی شمع بن چکا ہے، گزشتہ دس برسوں کی انتھک محنت میں اس نوجوان نے نہ صرف خود کو آزمایا بلکہ ایک فردِ واحد سے چلنے والی کوشش ایک منظم فلاحی ادارے میں بدل دی، ایسا ادارہ جو آج ہزاروں ضرورت مندوں کا سہارا بن چکا ہے۔
    Show More Show Less
    4 mins
  • Abdul Rahman, the young man who rescued more than 20,000 animals - 20 ہزار سے زائد جانداروں کو ریسکیو کرنے والا نوجوان عبدالرحمان
    Dec 24 2025
    A young Pakistani man who quietly carries out his responsibilities in the forests, mountains, and deserted paths, who has neither the backing of any major organization nor any special support from home, but has the courage to save countless lives. - جنگلوں، پہاڑوں اور ویران راستوں میں خاموشی سے اپنی ذمہ داری نبھانے والا ایک پاکستانی نوجوان، جس کے پاس نہ کسی بڑے ادارے کی پشت پناہی ہے اور نہ ہی گھر سے کوئی خاص سپورٹ، مگر حوصلہ ایسا کہ بے شمار زندگیاں بچا چکا ہے۔
    Show More Show Less
    8 mins
  • تین سالہ بچے کا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا وہ دلخراش واقعہ جس نے میئر کراچی کو معافی مانگنے پر مجبور کیا
    Dec 10 2025
    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تین سالہ ابراہیم کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے اور اس کی لاش کو گھنٹوں تلاش کیے جانے کے دل خراش واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ شوبز شخصیات ہوں یا سیاسی و سماجی کارکن، کھلاڑی ہوں یا عام شہری، سب اس سانحے پر افسردہ ہیں اور ایک ہی سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟
    Show More Show Less
    7 mins
  • دس سال بعد دوبارہ اپنے والدین سے ملنے والی آمنہ اور گل ثنا
    Nov 26 2025
    ملتان کی آمنہ اور بنوں کی گل ثنا، جو تقریبا دس برس قبل اپنے والدین سے بچھڑی گئی تھیں، آخرکار ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے خاندان سے دورباہ مل گئی ہیں، فلاحی ادارے میں پرورش پانے والی یہ دونوں بچیاں جب اپنے والدین کے سپرد کی گئیں تو اُن کے چہروں پر خوشی اور سکون کی وہ جھلک تھی جو برسوں کی جدائی کے بعد نصیب ہوتی ہے۔
    Show More Show Less
    3 mins